جلدمہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائےگی، فواد چوہدری

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی، آج ہم 25 ایکڑ پرآج 20 ہزار درخت بچوں کے ساتھ مل کر لگائیں گے، جو بچے درخت لگائیں گے اس کے ساتھ اپنے نام میں تختی لگائیں اور ہر تین ماہ میں آکر اس درخت کو دیکھیں وہ درخت کتنا بڑاہوا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلہ دے چکی ہے، اگلے انتخابات الیکٹرانک مشین پر ہوں گے، الیکشن کمیشن اگلے انتخابات کے لئےتیاریاں کرے، مشکلات دور کرلی جائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved