اعجاز چوہدری کی سعد رضوی سے ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں اعجاز چوہدری نے سعد رضوی کو ملاقات میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں۔

اعجازچوہدری نے کہا کہ  سعد رضوی سےخیر سگالی کےطور پر ملنے کے لیے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈر شپ سے رابطےمیں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے عوام سے ایسا تعلق رکھے جس سے اتفاق رائے پیدا ہو۔اعجازچوہدری کا کہنا تھاکہ میں نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پراطمینان کا اظہارکیا تھا، معاہدے پرعملدرآمد ہوگیا ہے، اس لیے آج سعد رضوی سے ملنے آیا ہوں۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کی اجازت سےسعد رضوی سے ملے؟ اس پر سینیٹر کا کہنا تھاکہ میں عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی کسی سے نہیں ملتا۔ان سے وزیر اعظم عمران خان اورسعدرضوی کی ملاقات سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ ایسی ملاقات قبل ازوقت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا تھاکہ سعدرضوی کی رہائی پرگلدستہ لےکر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved