سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

سوڈان میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوج کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 40 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔خرطوم میں مظاہرین نے فوجی بغاوت کیخلاف رات بھر احتجاج جاری رکھا ، خرطوم میں گزشتہ روز مظاہرے میں فائرنگ سےکم از کم 15مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔

سوڈان کےجنرل عبدالفتح البرہان نے25اکتوبر کو حکومت کو معزول کرکے ہنگامی حالت کا نفاذ کیا تھا۔ ظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی تک مظاہرے جاری رہیں گے۔فوج کی جانب سے حکمران کونسل کے قيام میں ملک کے اہم سویلین سیاسی بلاک کو نظرانداز کیا گیا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کی کالز سامنے آئی تھیں۔ ان مظاہروں کی روک تھام کے لیے تمام اہم مقامات اور پلوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ نے سوڈانی فوج سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے اجتناب کرے۔ سوڈان کے لیے خصوصی عالمی مندوب فولکر پیرتھیز نے کہا، سوڈان میں مظاہروں کے تناظر میں میں سوڈانی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ طاقت کے استعمال سے تمام ممکنہ حد تک اجتناب برتیں اور لوگوں کے اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کا احترام کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved