پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں 250 افراد نے شرکت کی، کامران بنگش

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

کے پی کےحکومت کے ترجمان کامران بنگش نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم میں شامل 25 جماعتیں صرف 250 لوگوں کو ہی جمع کرسکیں۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب میں کہنا تھاکہ ہمیں نہ اقتدارکی لالچ ہے نہ مفادات کی لالچ ہے، عمران خان سیاست کا غیرضروری عنصراورکٹھ پتلی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے صوبے کے کچھ لوگوں نے ایک گناہ کیا توپھروہ اللہ کے حضور رجوع کریں کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے، لوگ اپنے بچوں کوبیچنے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے آرہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ن لیگ کے شاہد خاقان  کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ؟ گیس کی قلت کیسے ہوگئی؟ عوام کی رائے کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جن حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا احساس نہ ہو وہ اقتدار کے قابل نہیں۔شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کیا اب مشینیں لا کرالیکشن چوری کا منصوبہ ہے، پارلیمنٹ میں قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے الیکشن چوری کرنے کیلئے کی گئی، جب تک ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں ہوگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پشاور میں ہونے والے پروگرام کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسے حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختون خواہ حکومت کے ترجمان کامران بنگش نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل 25 جماعتیں ایک ماہ کی محنت کے باوجود پشاور مین صرف 250 افرادکو جمع کر سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved