پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آ گیا

17  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صرف ایڈوائزری نوٹ دیا ہے، پنجاب کے متعلق  فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لیگی رہنماءعطا تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج گورنر لگادیں صوبائی کابینہ فوری حلف اٹھالے گی، یکم جون کو بلیغ الرحمان خود بخود گورنر پنجاب بن جائیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا  کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر کی سمری کو روک نہیں سکتے، قانون اپنا راستہ لے گا۔ صدر مملکت اپنے حلف سے مسلسل انحراف کر رہے ہیں، انہیں ہٹانے کیلئے اتحادیوں سے ہماری کل بھی مشاورت ہوئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ صدر  مملکت  کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، کوشش ہے کہ ملک کو مزید آئینی اور قانونی بحران سے بچایا جائے۔

یادرہے کہ  آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے، جس کے مطابق پارٹی سے منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved