وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے تھریٹ الرٹ میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کیلئے بلٹ پروف اور جیمرز والی گاڑی استعمال کی جائے۔
تھریٹ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر کیلئے بلٹ پروف شیشہ استعمال کیا جائے۔
وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کے بنی گالہ ہاؤس کے ملازمین کی دوبارہ سےسیکیورٹی کلیئرنس کی بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں کلسہ کرے گی، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔