ملک بھر میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ بند کرنے کی خبروں پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا

17  مئی‬‮  2022

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے  کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کام کر رہے ہیں اور انہیں بند نہیں کیا گیا ۔

اسلام آباد – (اے پی پی):  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان چینی سفارتخانے  نے کہا کہ پاکستان کے مختلف کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور کنفیوشس کلاس رومز میں تمام تدریسی سرگرمیاں چینی اور پاکستانی اساتذہ اور چینی شراکت دار یونیورسٹیوں کے ذریعے آن لائن یا آف لائن طریقے سے انجام دی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ محکموں سے بات چیت کے بعد کچھ چینی اساتذہ آئندہ موسم گرما کی تعطیلات کے لئے چین واپس گئے ہیں اور درخواست کے مطابق مناسب وقت پر پاکستان واپس آجائیں گے، پاکستان کے تمام انسٹیٹیوٹس میں معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ26 اپریل کو جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر خودکش حملے میں تین چینی شہریوں سمیت کم از کم چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد چند روز قبل کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چند چینی اساتذہ وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی فریق پاکستانی طلباء کی چینی زبان سیکھنے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید معیاری تدریسی وسائل فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved