وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دبئی سے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال فار ایکشن کے وزارتی اجلاس اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی ، تنازعات اور خوراک کی حفاظت پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں شرکت کے لیے ایک مختصر دورے پر نیویارک پہنچے ہیں۔وزیر خارجہ نے دبئی سے نیویارک جانے کیلئےکمرشل فلائٹ کا استعمال کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نائب مستقل مندوب، سفیر عامر خان، قونصل جنرل نیو یارک، محترمہ عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت خانے کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے میں بلاول بھٹو امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ کی دعوت پر نیویارک میں 18 مئی کو ہونیوالی گلوبل فوڈ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹوسلامتی کونسل کے عالمی امن کے حوالے سے 19 مئی کو ہونیوالے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
دورہ امریکہ کے دوران بلاول بھٹو کی امریکی سیکرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔