شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کا سوئمنگ پول مرمت کرانے پر کتنے پیسے خرچ کیے؟ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتا دیا۔
عمران اسماعیل نے سوئمنگ پول کی مرمت کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’شہبازکی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں حکومت میں آئے ایک مہینہ نہیں ہوا اور ساڑھے 7کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاؤس کا سوئمنگ پول مرمت کر والیا۔
شہبازکی شوبازیاں صرف اپنی عیاشیوں اور نوازشات تک محدود ہیں حکومت میں آئےایک مہینہ نہیں ہواساڑھے7کروڑ کی رقم سے وزیراعظم ہاؤس کاسوئمنگ پول مرمت کروالیا ملک دیوالیہ ہونے کےقریب اورمعیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو اضطراب میں مبتلاکرکےامپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کےپیسوں پرعیاشیاں کررہےہیں pic.twitter.com/zAfSvus9j9
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 17, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب اور معیشت کا بیڑہ غرق کر کے عوام کو اضطراب میں مبتلا کر کے امپورٹڈ بمعہ خاندان عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔