پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کی نااہلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

18  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر سپریم کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اہم اجلاس الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا ہے جس میں گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ فیصلے سے مدد لی جائے گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved