جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ای وی ایم پر انتخاب کرانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کیا گیا ہے ، اب عام انتخابات میں دھاندلی کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے ہیں اور آئندہ انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہونگے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کوشش کی ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہمارے سمندر پار پاکستانی زرمبادلہ بھیج سکتے ہیں تو ووٹ کیوں نہیں دے سکتے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیو ں کی خواہش تھی کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں، انہیں ووٹ کا حق دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کے ہر اچھے کام کی مخالفت کی ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پربذریعہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوں گے اوراب کوئی بھی کسی کا ووٹ چوری نہیں کرسکے گاکیونکہ عوام کا ووٹ ہی اصل فیصلہ ہے اور اگرالیکٹرانک ووٹنگ مشین میں کوئی خامی نظر آئی تو اسے دور کیاجائیگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved