پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پور ے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی اور اس کی کامیابی کے نتیجے ہی میں عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔