سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

18  مئی‬‮  2022

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایئرلائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق اب مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی ہو گی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آب زم زم لے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عمل درآمد نہ کروانے پر نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائنز کو سخت ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سامان میں آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور ائیرلائینز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائنز یقینی بنائیں کہ مسافروں کے سامان میں آب زمزم کی بوتلیں نہیں ہوں گی۔

سعودی ایوی ایشن نے خبردار کیا کہ ہدایات کی تعمیل میں ناکامی صریح خلاف ورزی ہے اور سعودی حکام کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved