افغانستان سے چین پہنچنے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں فروخت

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے آن لائن فروخت کیے گئے، چین افغانستان سے سینکڑوں ٹن چلغوزے درآمد کر چکا ہے اور وہاں چلغوزوں کی طلب میں بےتحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے اور کئی فلائٹس سیکڑوں ٹن چلغوزہ چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔ چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب مزید بڑھ گئی ہے ۔ افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس چین پہنچ چکی ہیں جبکہ 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہو گئے۔

انہوں نے لکھا کہ چلغوزوں کے بعد ہماری اگلی ترجیح افغانستان سے ڈرائی فروٹ کی بھی تجارت ہے۔

گزشتہ دنوں قطر میں افغان وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو چلغوزوں کا تحفہ بھی پیش کیا تھا جس کے بعد چین اور افغانستان میں باقاعدہ چلغوزوں کی تجارت شروع ہو گئی۔

افغانستان کی نئی حکومت نے اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے چلغوزوں کا بھی سہارا لیا جس کے لیے باقاعدہ چین سے مزاکرات کیے گئے تھے اور چینی حکومت کی منظوری کے بعد بڑی تعداد میں چلغوزوں کی افغانستان سے درآمد شروع ہو گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved