نیاز اللہ نیازی عہدے سے فارغ، شہباز حکومت نے کس کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقررکیا ؟

18  مئی‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کو  عہدے سے ہٹا دیا۔

صدارتی نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے نیاز اللہ نیازی کی جگہ جہانگیر جدون ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے شہباز شریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھاکہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں، مجھےکسی سے ہدایات لینےکی ضرورت نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved