عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کب کریں گے؟

18  مئی‬‮  2022

عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کب کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم زندہ قوم ہے، آزاد قوم ہے، اسی لیے آج سڑکوں پر ہے، امریکی سازش کو ناکام بنانے کے لیے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ہماری حکومت اس وقت ہٹائی گئی جب تاریخ میں سب سے تیزی سے ملکی دولت میں اضافہ ہورہا تھا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہمارے دور میں ہوئی، ہمارے دور میں 26 فیصد ایکسپورٹ بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ ایوب خان دور کے بعد ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملکی صنعت میں اضافہ ہوا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملک میں 31 ارب ڈالر بھیجے، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نے پیٹرول کم کیا اور فضل الرحمان کو بھی کم کیا،  ہم نے اپنے لوگوں پر بوجھ کم کیا، جب دنیا میں ریکارڈ مہنگائی تھی تو ہم نے کوشش کی کہ عوام پر کم بوجھ ڈالیں، ہم نے عوام سے پیسہ اکٹھا کر کے عوام پر ہی خرچ کیا، ہم نے کسانوں کی مدد کی، شوگر مافیا سے پوری قیمت لی، ہمارے دور میں کسان سب سے زیادہ خوشحال تھا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں غربت پھیل رہی تھی، بڑے بڑے ممالک کی معیشت تباہ ہو رہی تھی، ہم نے اپنے لوگوں کو کورونا سے بچایا اور روزگار دیا، پورے برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں فراہم کیا گیا، جب پاکستان اوپر جا رہا تھا اس وقت انہوں نے حکومت گرائی، شہباز شریف نے بڑی محنت کی، بڑے بڑے جوتے پالش کئے، واقعی! زرداری، تم ن لیگ پر بھاری ہو، ان سے اچھا بدلہ لے رہے ہو۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو کروں گا، پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved