بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستان کے بلے بازوں میں سے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیلئے  سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ایک رن بنانے کے باوجودبابراعظم مجموعی طور 2515 رنز بنا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ 69 میچز کی 64 اننگز کھیل کر قائم کیا ہے۔

 اس سے پہلے یہ اعزاز محمد حفیظ کے پاس تھا، جنہوں نے 119 میچز میں 108 اننگز کھیل کر 2514 رنز بنائے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں جنہوں نے 123 میچز میں 2423 رنز بنائے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved