بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کر دیا

18  مئی‬‮  2022

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے قتل کیس میں سزا کاٹ رہے مجرم اے جی پیراریولن کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، اے جی پیراریوالن 30 سال سے زیادہ جیل میں قید تھے، انہیں 1998 میں سزائے موت سنائی گئی لیکن بعد میں اسے تبدیل کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیریوالن کی رہائی کا حکم دیا۔، اضح رہے کہ راجیو گاندھی کو سال1991 میں تمل ناڈو میں قتل کردیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved