وزیر داخلہ سے چین کے محکمہ خارجہ سلامتی امور کےقونصلر کی چینی ناظم الامور کے ہمراہ ملاقات

18  مئی‬‮  2022

پاکستان اور چین نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے روابط کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کراچی دہشت گردی جیسے واقعات سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات متاثرنہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے چین کےمحکمہ خارجہ سلامتی امورکے قونصلر وینگ ڈیکشیوؤ نے چینی ناظم الامور کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کویقینی بنانے کےحوالے سےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی دہشت گردی جیسے واقعات سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات متاثرنہیں ہوں گے۔ملاقات میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط مزید موثر بنانےپر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

چینی قونصلر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی اورتکنیکی معاونت جاری رکھے گا، چینی قیادت پاکستان اور چین کےعوام کے درمیان تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندعناصر کی پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ کی تحقیقات جلدمکمل ہوں اور مجرمان اپنے انجام کو پہنچیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ریاست تمام وسائل استعمال کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کوقرارواقعی سزا دیں گے، وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں بالخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آئندہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہو، اس کے لئے وفاق اورصوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو موثر بنایا جاررہاہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخی اور انتہائی دیرینہ ہیں، دشمن عناصر کی دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی شریک ہو ئے۔ سیکرٹری داخلہ نے کراچی یونیورسٹی دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved