پی ٹی آئی منحرف اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

19  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصا ف کے منحرف 25اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ 17مئی کو محفوظ کیا گیا تھا جو کل سنائے جانے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنسز کے فیصلے کو جاری کاز لسٹ سے ہٹادیا تھا۔
خیال رہے کہ 18 مئی کی پہلی کاز لسٹ کے مطابق منحرف ارکان پنجاب کے ریفرنسز کا فیصلہ سنایا جانا تھا

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved