طالبان کا خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم

19  مئی‬‮  2022

طالبان حکومت نے افغانستان میں ٹی وی نشریات کا حصہ بنانے والی خواتین کو نشریات کے دوران چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا ہے۔

افغانستان کی  وزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کی جانب سے جاری کئے گئے  حکم میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق ملک بھر  کے تمام میڈیا اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل 7 مئی کو طالبان حکومت نے عوامی مقامات پر تمام خواتین کو مکمل برقع پہننے کا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے  طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا کہنا تھا کہ خواتین عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہنیں، کیونکہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھی  طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی عائد کر دی تھی، اور  خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved