مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کےازخود نوٹس پر سوال اٹھا دئیے

19  مئی‬‮  2022

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک  کے چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟

کراچی میں  تقدس حرم نبوی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی گفتگو پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ انہوں نے سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر  آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا  کہ جب بشیر میمن صاحب نے کہا کہ مجھے ن لیگ اور شریف خاندان پر کیسز بنانے کیلئے مجبور کیا گیا، آپ نے اس وقت ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ  آج کل مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں، لیکن جلسیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، جو صادق اور امین بنا ہوا ہے اسے کوئی پیسا دینے کو تیار نہیں، جن کو یہ چورکہتا ہے اس کو پیسا دینے کو دنیا تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سازش اور خط کا بیانیہ ختم ہو گیا تو عمران خان نے زندگی کو خطرے کا بیان دے دیا، عمران خان کو پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں نے مسترد کیا ہے، انھیں کس بات کا شکوہ ہے،عمران خان ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved