سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔ ان کے صاحبزادے سردار فارق نے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔
سردار آصف احمد علی بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے منصب پہ فائز رہے تھے۔