نوازالدین صدیقی کو امریکی فلم میں کردار مل گیا

19  مئی‬‮  2022

بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو ہالی وڈ کی  امریکی فلم میں مرکزی کردار مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی رابرٹو جیرالٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لکشمن لوپیز میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔کرسمس تھیم پر مبنی فلم لکشمن لوپیز رواں برس کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں کام کرنے کیلئے فوراً ہاں کہنے پر نوازالدین کا کہنا تھا کہ مجھے فلم کی تھیم نے بہت متاثر کیا، یہی وجہ تھی کہ میں نے فلم میں کام کرنے کیلئے بغیر کسی انتظار کے حامی بھر لی۔ انہوں نے کہا کہ  رابرٹو جیرالٹ ایک بہترین ہدایتکار ہیں ان کے ساتھ کام  کرنے میں مزہ آئے گا۔

دوسری جانب فلم کے ہدایتکار  رابرٹو جیرالٹ کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار اسکرپٹ پڑھا تو میں لکشمن لوپیز  کے کردار کیلئے ادکار کی  تلاش  شروع کی اور میرا ذہن فوراً نوازالدین کی طرف گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نوازالدین کا کام دیکھا ہے مجھے امید ہے وہ اس فلم میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved