راجہ ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی

20  مئی‬‮  2022

منحرف پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

17 ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے، سترہ ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے لئے راجہ ریاض کے نام کی حمایت کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے دو بجے تک اپوزیشن لیڈر کے لئے حامی ارکان کے دستخطوں سے درخواستیں مانگی ہیں، دو سے تین بجے سکروٹنی ہوگی۔ جس کے بعد اکثریت کی حمایت رکھنے والے کو اپوزئشن لیڈر اناونس کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved