وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں سپیشل سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں زیر سماعت 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے شہبازشریف اور حمزہ پر کل فرد جرم عائد ہو جائے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی لانگ مارچ کو نہیں روک سکتا، ہو سکتا ہے شہبازشریف اور حمزہ پر کل فرد جرم عائد ہو جائے، دیکھنا ہے ان لوگوں کو عقل کب آتی ہے۔