تمھارا شوہر ہی ناراض نہ ہو جائے ، ملتان جلسے میں عمران خان نے مریم کو کیا کہہ دیا

20  مئی‬‮  2022

تمھارا شوہر ہی ناراض نہ ہو جائے ، ملتان جلسے میں عمران خان نے مریم کو کیا کہہ دیا ۔

ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔‘

نہوں نے کہا کہ آج ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے،25 ارکان پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے ہیں، پشاور میں اپنی پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد اسلام آباد مارچ کی تاریخ پرسوں دوں گا۔ سب اپنی تیاری مکمل کر لیں آپ کو وقت مل گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انقلاب کے دوران تو گرمی ،سردی اور بارش کی پروا نہیں کرتے،مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ ہمارے اسکول کے بچے بھی نکلیں گے،پولیس والوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے لیکن ہمارے گھر والے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بزدل بیوروکریسی ہوتی ہے،بیوروکریسی نے بھی کہا ہے کہ ہماری فیملیز بھی مارچ میں آئیں گی،آرمی اور ریٹائرڈ فوجی کے فیملیز بھی آئیں گی، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملتان اب بات سیاست سے اوپر چلی گئی ہے،یہ و ہ انقلاب ہے جو پاکستانیوں کو ایک قوم بنا رہا ہے،ایک امریکی افسر کی کیا جرات ہے کہ وہ 22کروڑ پاکستانیوں کے وزیراعظم کو دھمکی دیں،اس نے کہا اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو تمہیں معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں تم ہو کون جو معاف کرنے یا نہ کرنے والے،ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے تم ہو کون ہمیں دھمکی دینے والے؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ روس 3 فیصد کم قیمت پر گندم اور فضل الرحمان بیچنے پر تیار تھا، امریکا نے ہندوستان کو کہا کہ روس سے تیل نہ خریدو، ہندوستان کی غیرت مند خارجہ پالیسی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس چیری بلاسم بوٹ پالیشے ہیں، امریکا کو دیکھتے ہی ان کی کانپیں ٹانگنی شروع ہو جاتی ہیں، امریکا کی جنگ میں شرکت کر کےہم نے80ہزار پاکستانیوں کی قربانی دی، کیا امریکا نے پاکستان کو شکریہ بھی کہا ؟

مزید کہا کہ 40لاکھ لوگ سوات سے نقل مکانی کر گئے، ہمارے اس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیئے اور پاکستان کو نقصان پہنچایا، ہمیں کہتے ہیں روس اور یوکرین کی جنگ ہے مذمت کریں ، ہم کیوں مذمت کریں یہ ہماری جنگ نہیں ہے، کشمیر میں ہندوستان جو کچھ کررہا ہے کبھی آپ نے مذمت کی، کیا فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیوں کی کبھی آپ نے مذمت کی،کیا ہم آپ کے غلام ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے امریکا کو کچھ کہا تو ان کی جائیدادیں ضبط ہو جائیں گی،یہ پیسے کے پجاری ان کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں400 ڈرون حملے ہوئے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، نوازشریف اور زرداری نے ڈرون حملوں پر ایک بار بھی مذمت نہیں کی، کیا آپ اپنے ملک میں یا کسی دوسرے یورپی ملک میں ڈرون حملہ کرینگے،اس ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد بانی متحدہ لندن میں بیٹھتا ہے۔

مزید کہا کہ وہ کہتے ہیں آئیں ہماری عدالتوں میں ثابت کریں ،400 ہزار میل دور بیٹھ کر بٹن دباتا تھااور قبائلی علاقوں میں لوگ مرتے تھے،ہم نے ان چوروں اور امریکی غلاموں کو کسی صورت ملک کا سربراہ نہیں رہنے دینا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved