مواصلات کے بڑے منصوبوں پر پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لوں گا، وزیراعظم

22  ستمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان کی  زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کومیانوالی تا مظفر گڑھ، حیدرآباد تا سکھر اور سیالکوٹ تا کھاریاں  موٹرویز کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پچھلے حکومتی دور کے 3 سالوں میں 645 کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر کی گئیں جبکہ ہماری حکومت کے 3 سالوں میں 1753 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ ہمارے دور حکومت میں اب تک 6118 کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کی گئی جس میں اس مالی سال کے دوران حکومت 27 منصوبے مکمل کر لے گی، بلوچستان میں 3000 کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں سڑکوں کی تعمیر کا کردار بہت اہم ہے، معیاری شاہراہوں کی تعمیر سے شہری اور دیہی علاقوں کے روابط، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے جب کہ اچھی سڑکوں کی تعمیر سےگاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدکے اخراجات  بھی کم ہوجائیں گے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ مواصلات کے بڑے اور اہم منصوبوں پر پیش رفت کا روازانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء بھی یقینی بنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved