وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ، پولیس نے جج کی گاڑی کو روک لیا

21  مئی‬‮  2022

لاہور کی سپیشل عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز پر 16ارب روپےکے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے جج کی گاڑی کو روک لیاجس پر عدالت نے ایس پی سول لائنز کو طلب کر لیا ہے۔

ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا جس پر جج نے کہا کہ آئندہ کی بات نہیں کر رہے آج کی بات کریں ،آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کیخلاف کارروائی کر کے بتائیں ، میں اس پر باقائدہ حکم جاری کروں گا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سیکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟
واضح رہے کہ عدالت میں سماعت سے قبل سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے سپیشل کورٹ کے فاضل جج کی گاڑی کو بھی روک دیا تھا اور انہیں عدالت داخل نہیں ہونے دیا گیاتھا

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved