وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے

21  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بروز ہفتہ 21 مئی کو دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی ہم منصب کی دعوت پر چین جائیں گے۔ حنا ربانی کھر، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کا وفد بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوگا۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو چینی ہم منصب کے ساتھ ون آن ون اہم ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تیز رفتار پیش رفت، صدر شی جن پنگ کے وژنری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ پروجیکٹ، بھی زیر موضوع آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved