عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر سامنے آ گئی

21  مئی‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں برس اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، جس کیلئے 2017ء کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو  24 مئی تک مکمل کرلیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 28 مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29 مئی سے 28 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، جس کے بعد جب کہ 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرقائم کردئیے گئے ہیں جو 21 مئی سے لے کر 19 مئی تک کھلے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved