پاکستان پی ٹی آئی کے نائب صدر مخدوم شام محمود قریشی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ اور وزارت نہیں چاہیئے، میرا خواب اور خواہش جنوبی پنجاب صوبہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران نے نہ چاہتےہوئے بھی جنوبی پنجاب کی بات کی، نواز اورشہبازشریف نے بھی جنوبی پنجاب کی مخالفت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنے کی کوشش کی ہے جنوبی پنجاب کی اہمیت سمجھیں، الیکشن کے بعد وزارت کے خواہشمندوں کی قطاریں لگ جائیں گی، بس جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ میرے والد کے دورسے ہوتا رہا ہے، ملتان میں جو اجتماع تھا وہ لوگوں کے سامنے ہے، جلسے کے باہربھی جلسہ تھا، حدنگاہ تک لوگوں کا اجتماع تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ گرمی میں کمی نہیں تھی پھربھی جلسہ گاہ بھرا ہوا تھا، مجھے اب کسی وزارت اور عہدے کی طلب نہیں ہے، عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی، میں نے پیشگوئی کی الیکشن سے پہلے ٹکٹوں کے امیدواروں کی لائن لگ جائیگی۔