کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتا ، عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا اختتام مفرور کی تقریر سے ہونا توہین ہے، فواد چوہدری

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس شرکت سے معذرت کرلی، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور (نوازشریف) کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا، مجھےبتایاگیاہے کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سےہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ ظاہر ہے کہ یہ ملک اور آئین کامذاق اڑانےکےمترادف ہے، اسی لئے میں نےکانفرنس میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے۔


پاکستان کے شہر لاہور میں جاری دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز بھی تقاریر کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو کانفرنس سے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت دیگر نے خطاب کیا ہے جب کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ فوادچوہدی کا کہنا تھا کہ ‏آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا،مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا،یہ ججز اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں،ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے، میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا نام لئے بغیر لکھا کہ ایک مفرور اور مجرم کانفرنس میں بات کرنے جارہا ہے، اسی کانفرنس سےچیف جسٹس ،اعلیٰ ججوں نےخطاب کیا، مفرور کا خطاب منتظمین کی غیر جانبداری پرشدید شکوک پیدا کرتا ہے، معززججوں کو ایسےسیاسی اجتماعات پر واضح ہوناچاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved