سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رہنماء پاکستان تحریک انصاف افتخار درانی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر سے اٹھا لیا گیا ہے۔
Dr @ShireenMazari1 has been picked up outside from her house a while ago, everyone must reach Police Station Kohsaaar!
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) May 21, 2022
دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پو جاری اپنے بیان میں کہا کہ خدشہ ہے کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ @ShireenMazari1 کو ان کے اسلام آباد گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2022
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا۔شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔