شیریں مزاری کی گرفتاری پر ایمان مزاری کا ردعمل سامنے آگیا

21  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان  میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔

ایمان مزاری  نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ دوسری  جانب میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی، میری والدہ کو جبراً لاپتا کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved