اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو آج رات پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیریں مزاری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم گھر سے جاری کیا۔ سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم جاری کیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ پیش ہو کر بتائیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟