مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے ۔
سوشل میڈیا عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں جب کہ میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں ۔
انہوں نے کہان کہ عمران خان نے نا مناسب اور نا زیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھ پر نہیں پاکستان کی ماؤں اور بہنوں پر حملہ کیا ، کبھی عمران خان کو اس کی زبان میں جواب نہیں دوں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس سیاسی لحاظ سے عمران خان کے خلاف کہنے کو بہت کچھ ہے میں کبھی ذاتیات پر بات نہیں کروں گی۔