عمران خان کو گرفتار کرنےکیلئےرانا ثنا اللہ کی عوام سےدعاؤں کی اپیل

21  مئی‬‮  2022

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا، آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اسکی سیاست نکل آئے گی تاہم اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم جتنا زور لگارہے ہیں وہ کم ہے اور ادارے جتنی مدد کررہے ہیں وہ کم ہے۔ شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت کا یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ادارے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ادارے ہمارے ساتھ ہونے بھی نہیں چاہئیں، ملک کو اس دور سے نکالنے کیلئے زیادہ زور لگانے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے، پرویز الہیٰ کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے بغیر اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوا تو حمزہ شہباز سادہ اکثریت سے جیت جائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو اس سال مارچ میں 2 شکایات موصول ہوئیں ،اراضی کے انتقال کی شکایات شیریں مزاری سے متعلق تھیں،ان شکایات پر شیریں مزاری کیخلاف انکوائری ہوئی اور مقدمہ درج ہوا جس پر عدالت نے وارنٹ جاری کیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved