جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھے،عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی سازشیں کیں۔
پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ہم برداشت والے لوگ ہیں مگر ناموس رسالت کی توہین کرنے والےکی زبان گدی سے کھینچ لیں گے، انیل مسرت اور جہانگیر چیکو نے زندگی میں کبھی عمرہ نہیں کیا ، وہ کس نیت سے مسجد نبوی میں آئے تھے؟ پی ٹی آئی برطانیہ کا صدر بھی ہنگامہ کرانے مدینہ آیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا،عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی سازشیں کیں، ٹرمپ نے جبراً اسرائیل کو تسلیم کرانےکے لیے کئی عرب ممالک کوآمادہ کیا،کراچی کی کانفرنس نے ان کی زبان بندی کی،جس کے بعد آج تک اسرائیل تسلیم کی بات کرنےکی جرات نہیں کرتے، جے یو آئی نے اسلام ،حرمت رسالت اور شرف انسانیت کا علم بلند رکھاہے، پرچم نبوی کو سر بلند رکھا ہے اور رہےگا۔