ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 118 ہو گئی

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 118 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں 279 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مزید 217، راولپنڈی 14، گوجرانوالا 12 اور شیخوپورہ سے 7 مریض رپورٹ ہوئے، ڈینگی بخار سے پانچ مریض لاہور جب کہ ایک شیخوپورہ میں انتقال کرگیا۔رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 23,576 ہو چکی ہے۔

رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,027 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ شیخوپورہ سے 1ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved