پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام ممبران اجلاس میں پہنچیں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔
اہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ارکان اسمبلی دوپہر 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی میں داخلے سے نہیں روک سکتا، ہمارے تمام ممبران اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی داخلے سے نہیں روک سکتا، میں آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، باپ، بیٹا اسمبلی کیساتھ ایسا اس لئے کر رہے ہیں کہ ان کے پاس نمبر کم ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں، گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔