پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔
اب اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزاد نے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔
سلیم صافی کے پروگرام میں کردار کشی اور بے بنیاد الزامات لگانے پر سردارعثمان بزدار @UsmanAKBuzdar کی جانب سے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے pic.twitter.com/LcagTsV3GI
— PTI (@PTIofficial) May 22, 2022