پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا

22  مئی‬‮  2022

آج بلائے گئے پنجاب اسمبلی اجلاس میں جس میں عدم اعتماد کی دونوں تحریکیں شامل ہیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ نے 6 اپریل کو جمع کرائی تھی جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پی ٹی آئی نے 7 اپریل کو جمع کرائی تھی۔

دوسری طرف انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے ہیں، ان میں 5 ایسے ارکان ہیں جن کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا،اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہی پوليس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا، جب کہ سیکريٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکريٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کی جانب سے ہفتے کو رات گئے لاہور کی آفيسرز کالونی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران پولیس نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرليا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved