تحریک انصاف حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے، شاہ محمود قریشی

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں، حریک انصاف کا مشن عوام کی خدمت اور خواہش انہیں سر اٹھا کر چلتا دیکھنا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے، ہم نے آنے والی نسلوں کا سوچا ہے، تحریک انصاف کی حکومت طویل مدتی ترقی چاہتی ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں عوام سر اٹھا کر چلیں۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں ،تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے جس کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اقتدار سے باہربیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،وہ جتنا مرضی شور مچا لیں نہ ملکی ترقی رک سکتی ہے اور نہ ترقیاتی منصوبے رک سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقتدارسے باہر بیٹھےہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اُں کی حکومت ختم ہونےکی خواہش صرف خواہش ہی رہےگی، تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور آئندہ 2023 کے انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ مینڈیٹ دیں گے۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہادکر رہے ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، لوٹی ہوئی دولت کی واپسی، ملک سےکرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی کا بنیادی منشور ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved