امپورٹڈ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے، شہباز گل

22  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر روز آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  شہباز گل نے لکھا کہ آج پنجاب اسمبلی کو بند کرکے ڈی جی پارلیمانی افیئرز اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر کے انہوں نے بتا دیا کہ خاندان شریفیہ کی جمہوریت صرف ایک خاندان کو غیر قانونی اقتدار پر قابض ہونے کا نام ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ جس طرح سے  پنجاب پولیس اور بیوروکریسی شریف خاندان کے لئے غیر قانون غیر آئینی کام کر رہی ہے شرمناک ہے۔انہوں نے لکھا کہ جیسے ہی حکومت میں آئیں گے ایک کمیشن بنائیں گے اور  اس کے سامنے یہ سارے کارنامے رکھ کر ان بیوروکریٹس کا سزائیں دلوائیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جو ریٹائیرڈ ہو گیا ہو گا یہی کمیشن اس کا بھی قانونی احتساب کریگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved