گورنرپنجاب کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم نے صدر مملکت کو دوسری سمری ارسال کر دی

22  مئی‬‮  2022

نئے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی نئی سمری میں بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں۔ صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔

اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا انکار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظرثانی کی درخواست کی تھی۔

صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے مطابق ’صدر کی خوشنودی تک گورنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا‘ ، لہذا موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ عمر سرفراز گورنر پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved