ن لیگ کوایک اور دھچکا،اہم رہنما نے استعفیٰ د ے دیا

22  مئی‬‮  2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا ہے کہ 25 مارچ کو دن 3 بجے   سری نگر ہائی پر ملوں گا۔

پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے،صرف تحریک انصاف کے کارکن کو نہیں ساری قوم کو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دے رہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں، سرینگر ہائی وے پر 25 مئی کو اکٹھا ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمیں ملک دیوالیہ ملا تھا، 20 ارڈ ڈالر کا خسارہ تھا، جب ہمیں ہٹایا گیا تو ملک آگے جارہا تھا، ملک کی تاریخ میں کبھی ٹیکس کی مد میں اتنا پیسا اکھٹانہیں ہوا، ہم نے پیٹرول پر سبسڈی بھی دی تھی، اب روپیہ گرا ہے، اس کا اثر بجلی اور پیٹرول کی قیمت پر پڑے گا، باہر سے منگوانے والی چیزوں پر اثر پڑے گا، بتایا گیا تھا کہ تجربہ کار لوگ ہیں لیکن  ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور نہ کچھ کرنےکی ہمت، کوئی روڈ میپ ہے اور نہ پلان، ان کا تجربہ صرف کرپشن کرنےاور کرپشن کیسز ختم کرنے میں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved