فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل رہیں،عمران خان۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کب کرنا ہے؟ فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فوج نے کہا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں توپھرنیوٹرل رہیں، یہ سیاست نہیں ،انقلاب آرہا ہے، پولیس، بیوروکریسی اورفوج سے کہتا ہوں کہ ہم توڑ پھوڑ نہیں کریں گے۔
انہوں ںے یہ اعلان پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ دو دن پہلے بند ہوجائے گا جب کہ پیٹرول و ڈیزل بھی بند کرنے کی اطلاعات ہیں، شہری پیٹرول اور ڈیزل کی بھی پہلے سے تیاری کرلیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔