اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی۔ پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کو سچ ثابت کردکھایا ہے۔ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم سےکیوں بھاگ رہی ہے، ای وی ایم پرعوام کوگمراہ کرنےکیلئےمن گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کےدھاندلی کےپرانےطریقےاب نہیں چلیں گے،ای وی ایم سادہ مشین ہے،عوام کوسمجھنےمیں مشکل نہیں ہوگی۔حسان خاور نے کہاکہ ای وی ایم کاانٹرنیٹ سےتعلق نہیں،کوئی ہیک نہیں کرسکتا۔اُنہوں نے کہا کہ آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے نظام سے شفافیت آئے گی، الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے پر کاغذ پر پرنٹ بھی نکلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved