عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

22  مئی‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ دوبارہ سر آٹھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے۔

ورکرز کنونش سے ویڈیو لنک  کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی سے دوچار کیا، 2017 میں ترقی کرتا ہوا پاکستان ہم سے لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، اور مجھے بہاولپور سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا  کہ بہاولپور کا جلسہ تاریخی کردار ادا کرے گا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved